فیصل آباد میں 4 خواتین، ڈسکہ میں دوشیزہ سے اغوا کے بعد زیادتی

فیصل آباد  + ڈسکہ (نمائندہ خصوصی +  نامہ نگار)  مختلف  واقعات  میں فیصل آباد  میں 4 خواتین  سے اغوا کے بعد ڈسکہ میں 2 اوباشوں  کی 16 سالہ  دوشیزہ  سے زیادتی کی گئی۔ چک جھمرہ 102ج۔ب کی رہائشی اٹھارہ سالہ (ع) کو مسلح ملزمان فیصل شہزاد وغیرہ گھر سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا جبکہ روڈالہ روڈ چک نمبر272گ۔ب کے رہائشی محنت کش نصراللہ کی بہو (د) کو ملزمان حیات وغیرہ نے  اغوا  کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔ چک نمبر620گ۔ب گڑھ کے رہائشی محنت کش نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے اس کی اہلیہ (ش) اور اس کی جواں سالہ بہن (الف) گھریلو کام کاج میں مصروف تھی اسی دوران مسلح ملزمان رحمت اللہ وغیرہ زبردستی گھر میں گھس آئے اور انہیں اسلحہ کی نوک پر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ جہاں انہیں باری باری مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔  علاہ ازیں علاقہ تھانہ رضا آباد میں محمد شریف ولد محمد دین قوم جٹ سکنہ بلال ٹائون گلی نمبر2 رضا آباد نے پولیس کو اطلاع دی کہ میری بیٹی اقراء بعمر 6 سال محلے میں کھیلتی ہو ئی ذیشان عرف شانی کے گھر چلی گئی۔ ذیشان عرف شانی گھر میں اکیلا تھا اس نے میری بیٹی کے حرام کاری کرنے کی کوشش کی تو میری بیٹی کی چیخ و پکار سن کر محلہ داراورپولیس موقع پر آگئی جس پر پولیس نے مقدمہ نمبر595 مورخہ 25.10.13بجرم 376/511ت پ تھانہ رضا آباد درج کر کے ملزم ذیشان عرف شانی ولد محمد اسلم قوم قصائی سکنہ بلال ٹائون گلی نمبر2رضا آباد کو حسب ضابطہ گرفتار کرلیاگیا۔CPO فیصل آباد ڈاکٹر حیدر اشرف نے SHOتھانہ رضا آباد کو حکم جاری کیا ہے کہ تفتیش کو میرٹ پر کرتے ہوئے مقدمہ کو حقائق پر یکسو کر کے برائے کاروائی رپورٹ عدالت بھجوائی جائے ۔  علاوہ ازیںڈسکہ میں  پولیس رپورٹ کے مطابق موضع ڈوگری مسلم کے رہائشی غلام مصطفی کی عدم موجودگی میں اس کی بیٹی ( ک) گھر میں موجود تھی کہ شمع بی بی آئی اور اسے بلا کر ساتھ لے گئی راستے میں شمعون پطرس عرف للی، ثقلین حیدرکھڑے تھے اور (ک) کو زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر ڈیرہ ازاں غلام نبی پر لے جا کر باری باری زیادتی کی۔ بعد ازاں موٹر سائیکل پر بٹھا کر دوسرے ڈیرہ ازاں فیاض پر لے گئے اور وہاں پر بھی اس سے باری باری زیادتی کی اسی دوران مالک ڈیرہ آگیا جس کو دیکھ کر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھانہ ستراہ پولیس نے (ک) کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔