فیصل آباد: باپ 15سالہ بیٹی کو جوئے میں ہار گیا بیلف نے بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کر دیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امتیاز حسین نے جوئے میں ہارنے والی لڑکی کو بازیاب کروا کر ماں کے حوالہ کر دیا۔خاتون زاہدہ پروین نے رٹ میں موقف اختیار کیا ہے اسکے خاوند یٰسین نے اسکی بالغ بیٹی 15سالہ سندس کو جوا میں ہار دیا جس کو بازیاب کروایا جائے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امتیاز حسین کی ہدایت پر عدالتی بیلف میاں طیب نے لڑکی کو تھانہ ڈی ٹائپ کالونی منڈی کوارٹر سے برآمد کروا کرلیا۔