سابق امریکی صدر کینڈی کی کرسی اور دو جھنڈے نیلامی کیلئے پیش

نیویارک (نوائے وقت نیوز) سابق امریکی صدر جان ایف کینڈی کی آرام دہ کرسی اور دو جھنڈے نیلامی میں پیش کیے جائیں گے۔ کرسی اور جھنڈوں کو 30 اکتوبر سے نیویارک میںنمائش میں رکھا جائے گا جبکہ ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں نیلامی 23 نومبر کو ہوگی۔ توقع کی جارہی ہے کہ کرسی 50 ہزار ڈالر اور جھنڈے ایک لاکھ ڈالر میں فروخت ہوں گے۔