رینٹل پاور کرپشن ریفرنس‘ میرا دامن صاف ہے‘ جھوٹے الزامات لگانے والوں کے منہ بند کر دونگا: پرویز اشرف

رینٹل پاور کرپشن ریفرنس‘ میرا دامن صاف ہے‘ جھوٹے الزامات لگانے والوں کے منہ بند کر دونگا: پرویز اشرف

گوجر خان/اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیر اعظم راجہ پر ویز اشرف نے نیب کے اپنے خلاف رینٹل پاورکرپشن کیس کا ریفرنس دائر کرنے کے فیصلے کیخلاف بھرپور مقابلہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  میرا دامن صاف ہے‘ہر فورم پر خود کو بے گناہ ثابت کر کے جھوٹے الزامات لگانیوالے کے منہ ہمیشہ کیلئے بند کر دونگا۔ جمعہ کو نیب کے ریفرنس دائر کرنے کے فیصلہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس کا بھرپور سامنا کرکے اپنی بے گناہی ثابت کرونگا۔ مجھ پر آج تک کر پشن کا ایک پیسہ بھی ثابت ہو ااور نہ ہی آئندہ ہو گا۔ دریں اثناء پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق نیب کے اس اعلان کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے اعلیٰ سطحی رابطے ہوئے ہیں اور اس معاملے کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں بھرپور طریقے سے اٹھایا جائیگا۔