دوستی بس بھارت سے بغیر کسی مسافر کو لئے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچ گئی

دوستی بس بھارت سے بغیر کسی مسافر کو لئے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچ گئی

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) امرتسر (بھارت) سے آنیوالی دوستی بس بغیر کسی مسافر کو لئے پولیس اور ایلیٹ کے کڑے پہرے میں گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچ گئی۔ یاد رہے مذکورہ دوستی بس عرصہ دراز سے صرف اِکا دُکا مسافروں کو ہی لیکر ایک دوسرے کے ملک میں آجارہی ہے جبکہ اکثر اوقات خالی ہی سفر کرتی ہے جس کے باعث دونوں حکومتوں کو سالانہ لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔