پشاور: الیکشن ٹریبونل خیبر پی کے نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 46 پر انتخابات کالعدم قرار دیدیئے

پشاور (آئی این پی) الیکشن ٹریبونل خیبر پی کے نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 پر انتخابات کالعدم قرار دیدیئے۔ این اے 46 باڑہ برقمبرخیل سے آزاد امیدوار ناصر خان نے کامیابی حاصل کی تھی۔ مخالف امیدوار حمید اللہ جان آفریدی نے ایم این اے ناصر خان پر انتخابات کے دوران دھاندلی کا الزام عائد کیا اور انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست دی تھی۔