پشاور: اسلحہ سکینڈل، سابق آئی جی ملک نوید اور رضا علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، یکم اپریل کو طلب

پشاور (آئی این پی) احتساب عدالت نے اسلحہ سکینڈل کیس میں گرفتار سابق آئی جی ملک نوید اور رضا علی خان کو یکم اپریل کو طلب کرتے ہوئے انکے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔ سابق آئی جی پی خیبر پی کے ملک نوید اور سابق وزیراعلی خیبرپی کے امیر حیدر ہوتی کے رشتہ دار رضا علی خان کوجوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔