ننکانہ : شرط جیتنے کیلئے دریا عبور کرنیوالے تین دوست ڈوب گئے، ایک جاں بحق، 2کو بچا لیا گیا

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) شرط لگا کر دریائے راوی عبور کرنے والے تین دوست دریا میں ڈوب گئے، ایک جاں بحق جبکہ دو کو بچا لیا گیا۔ کدلتھی کے رہائشی محمد امین، محمد ریاض اور بکھی دی جھوک کا رہائشی ثاقب آفریدی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر نواحی قصبہ سید والا آرہے تھے کہ راستہ میں دریائے راوی پر واقع پرلی پتن سید والا کے قریب تینوں دوستوں نے دریا کو عبور کرنے کی شرط لگائی جس پر تینوں دریا میں کود پڑے مقامی لوگوں نے دیکھ کر امین اور ریاض کو نکال لیا جبکہ ثاقب آفریدی پانی کی تیز لہروں میں بہہ کر زندگی کی بازی ہار گیا ۔