مانگامنڈی: بھائی سے جھگڑے پر رکشہ ڈرائیور نے گولی مار کر خودکشی کرلی

مانگا منڈی + جلالپور جٹاں (نامہ نگاران) مانگا منڈی میں دو سگے بھائیوں کی کسی بات پر لڑائی کے بعد ایک بھائی نے گھر سے باہر جا کر خود کو گولی مار کر شدید زخمی کر لیا اور بعد ازاں دم توڑ  گیا۔ قلعہ سمیکا کے رانا عاشق علی کے بیٹے ندیم اور وسیم کسی بات پر گھر میں جھگڑ پڑے۔ بعد ازاں وسیم جو رکشہ چلا تا ہے، نے گھر سے باہر آکر خود کو گولی مار کر زخمی کر لیا جسے طبی امداد کیلئے فوری طور پر جناح ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔ تاہم دونوں بھائیوں میں لڑائی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔علاوہ ازیں جلالپور جٹاں میں گھریلو ناچاقی پر تین بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ محلہ کشمیر نگر کے راجہ لطیف کی 35 سالہ بیوی کی آئے روز گھر میں لڑائی رہتی تھی جس پر گزشتہ روز اس نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔