لوگ جھوٹی پیپلز پارٹی کو رد کر کے ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوں:غنویٰ بھٹو

فورٹ عباس + ہارون آباد (نامہ نگاران) لوگ جھوٹی پیپلز پارٹی کو رد کر کے ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوں تاکہ ذوالفقار علی کے مشن کو جاری رکھا جاسکے جو پارٹی سترہ سال میں وفاق اور سندھ میں حکومت کے باوجود میر مرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کو بے نقاب نہ کر سکی عوام کو انصاف کیسے دلا سکتی ہے عوام پنجاب کلب اور سندھ کلب میں بیٹھ کر سلیکشن کرنے والوں کو رد کر دیں۔ غنویٰ بھٹو نے فورٹ عباس میں جلسہ عام سے خطاب کرتے یہ بات کہی۔