بلوچستان: متعدد محکموں کے افسروں نے علاج کے بہانے لاکھوں روپے فنڈز لئے: تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں صوبائی محکموں کے افسروں کا علاج کی مد میں بغیر علاج کرائے فنڈز لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ مختلف محکموں کے افسران نے علاج کی مد میں لاکھوں روپے لئے۔ رقم علاج پر خرچ ہی نہیں کی۔  یا بہت تھوڑی رقم خرچ کی گئی۔