آزاد کشمیر: عدالت عالیہ کے حکم کی خلاف ورزی پر سپیکر قانون ساز اسمبلی سمیت 10 افراد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

مظفرآباد (ثناء نیوز) عدالت عالیہ کے حکم کی خلاف ورزی پر سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق سمیت 10افراد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرکے 17اپریل کو طلب کرلیا گیا ہے۔ یہ رٹ پٹیشن خواجہ عاطف بشیر کی طرف سے ان کے کونسلان سید ذوالقرنین رضا نقوی اور حسن شیبا نقوی ایڈووکیٹ نے دائر کی۔