ازبکستان کی شہزادی گھر میں نظربند تشدد بھی کیا گیا: گلنارا

ازبکستان کی شہزادی گھر میں نظربند  تشدد بھی کیا گیا: گلنارا

بشکک (بی بی سی) ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کی بیٹی گلنارا کریمووا نے ایک خفیہ خط کے ذریعے اپنے خاندان کے افراد اور باپ کے قریبی ساتھیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ ان لوگوں نے انہیں گھر میں قید کر دیاگیا ہے اور ان پر تشدد کیا گیا ہے۔ گلنارا کریموا اپنے پوپ سٹار سٹائل اور سیاسی عزائم کے باعث ’ازبکستان کی شہزادی‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ کچھ عرصے قبل تک گلنارا کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ اپنے والد کی جگہ لیں گی۔ گلنارا ٹوئٹر پر اپنے مخالفین اور ملکی اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتی رہتی تھیں۔ گلنارا کریموا پانچ ہفتے قبل تک انٹرنیٹ پر متحرک تھیں لیکن اب ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند ہو چکا ہے۔ بی بی سی نیوز کی نتالیہ اینتیلاو کو بھیجی گئی ایک ای میل میں گلنارا کریموا کے ہاتھ کا لکھا ہوا خط منسلک کیاگیا جس میں الزامات کی ایک لمبی فہرست ہے۔