وزن کم کرنے کا انوکھا انداز، چینی شہری نے وزنی پتھر سر پر اٹھا کر پیدل چلنا شروع کردیا
بیجنگ (آئی این پی) کونگ یان نامی چینی شہری کو سڑکوں اور پارکس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے سر پر ایک متوازن انداز میں گول پتھر اٹھائے رکھتا ہے اور اسکا دعویٰ ہے کہ یوں گزشتہ 3 سال میں وہ 30 کلوگرام وزن کم کرچکا ہے۔ 54 سالہ چینی شہری کونگ یان کو 3 سال قبل اندازہ ہوا کہ وہ زندگی کے خوفناک لمحے سے گزر رہے ہیں اور انکا وزن 115 کلوگرام تک پہنچ چکا ہے۔ ابتدا میں انہوں نے بعض ورزشیں کر کے وزن کم کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد انہوں نے سر پر پہلے 15 کلوگرام وزنی پتھررکھ کرچلنا شروع کیا۔ کچھ عرصہ بعد وزن دگنا کر دیا اور اب وہ 40 کلوگرام پتھر اٹھا کر روزانہ 3 کلومیٹر پیدل چلتے ہیں اور اپنی زندگی سے بے حد مسرور ہیں۔