امریکی انجینئر نے دنیا کی سب سے بڑی کھلونا پستول تیار کرلی
واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکہ میں ایک ماہر انجینئر نے دنیا کی سب سے بڑی کھلونا پستول بنالی جو فائر بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے معروف امریکی ٹوائے کمپنی کھلونا پستول کی ہوبہو کاپی تیار کرلی ہے لیکن اپنے غیر معمولی سائز کی وجہ سے یہ توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ PSI-3000 پینٹ بال ٹینک سے مزین یہ کھلونا پستول 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے برچھی نما بلم فائر کرتی ہے۔