تصاویر اتارنے پر گینڈا طیش میں آ گیا
لندن (نیٹ نیوز) افریقہ کے ایک نیشنل پارک میں اس وقت 2 سیاحوں کو نک چڑے گینڈے کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑ گیا‘ جب انہوں نے اس شرمیلے گینڈے کی تصاویر کھینچنی شروع کیں۔ ان سیاحوں نے گینڈے کی تصاویر کھینچنی اور ویڈیو ریکارڈ کرنی شروع کیں تو گینڈے کو طیش آ گیا اور بیچاروں کو لینے کے دینے پڑ گئے وہ تو قسمت اچھی تھی کہ بچت ہو گئی ورنہ جان سے ہاتھ دھونے پڑ جاتے۔