فرانس: پہاڑوں پر بلند ریمپ پر کرتب دکھانے کا مظاہرہ
پیرس (نیٹ نیوز) ہموار اور صاف ستھری روڈ پر سائیکل چلانا تو سب کو آتا ہے لیکن ایسے اونچے نیچے‘ خطرناک اور دشوار گزار راستوں پر سفر کرنا ہر ایک کے بس کی بات کہاں۔ فرانس کی پہاڑیوں میں بلند ریمپ پر ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے یہ سائیکل سوار بھی ہمت کے پکے اور مہارت میں سب سے آگے ہیں۔ اسی لئے تو کئی فٹ اونچے دشوار گزار راستوں پر فلپس کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور رفتار سے چلے جا رہے ہیں۔