کویتی شہری کی ایک ساتھ چار شادیاں

کویتی شہری کی ایک ساتھ چار شادیاں

کویت (نیٹ نیوز) کویتی شہری نے ایک ساتھ چار شادیاں کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔ کویت کے رہائشی نوجوان نے ایک ہی دن اور ایک ہی تقریب میں چار لڑکیوں کو اپنا بنا لیا۔ چار لڑکیوں سے شادی کرنے والا کویتی نوجوان سماجی میڈیا پر بھی چھا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق نوجوان کو اس کی سابقہ بیوی نے طعنہ دیا تھا کہ اپنے لیے ایک بھی لڑکی ڈھونڈ کر دکھائے۔ نوجوان نے سابقہ اہلیہ کے طعنے کو سنجیدگی سے لیا اور کچھ ہی عرصے میں ایک ساتھ چار لڑکیوں سے شادی رچا کر سب کو حیران کر دیا۔