امریکہ میں شیشے سے بنی گلاس سلائیڈ تعمیر کر دی گئی
واشنگٹن (نیٹ نیوز) ایڈونچر کے شوقین نوجوان خوش ہو جائیں کیونکہ اب امریکہ میں شیشے سے بنی گلاس سلائیڈ تعمیر کر دی گئی ہے جس کے ذریعے مہم جو ہزاروں فٹ کی بلندی سے زمین کی جانب پھسل کا بھرپور لطف اٹھا سکتے ہیں۔ یہ منفرد سلائیڈ 45 فٹ طویل ہے جبکہ اس میں استعمال کئے جانے والا شیشہ صرف 1.25 انچ موٹا ہے جسے عرش سے پھسل کر فرش پہ گرنے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔