تھائی لینڈ : باپ نے خودکشی سے پہلے نوزائیدہ بیٹی کے قتل کی ویڈیو فیس بک لائیو پر چلا دی
تھائی لینڈ (بی بی سی) تھائی لینڈ میں ایک شخص نے فیس بک لائیو کے دوران خود کشی کرنے سے پہلے اپنی بیٹی کو قتل کرنے کی ویڈیو بنائی۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ شخص نے بیوی کیساتھ جھگڑے کے بعد ایک ویران ہوٹل میں اپنی نوزائیدہ بچی کو پھانسی پر لٹکا دیا اور پھر خود بھی پھانسی پر لٹک گیا۔ بیٹی کو ہلاک کرنے والے شخص کے رشتے داروں نے اس تکلیف دہ فوٹیج کو دیکھنے کے بعد پولیس کو الرٹ کیا تاہم وہ موقع پر دیر سے پہنچی۔ دوسری جانب فیس بک نے متاثرہ خاندان کیساتھ اس 'ہولناک' واقعے پر تعزیت کا پیغام بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ ویب سائٹ سے اب یہ مواد ہٹا دیا گیا ہے۔