جلال پور بھٹیاں: ڈکیتی واردات کے دوران ہوائی فائرنگ، شہریوں نے 2ڈاکوﺅں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا،2فرار
جلاپوربھٹیاں(نامہ نگار)ونیکی روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ،ڈاکوﺅں کی ہوائی فائرنگ کی آواز سن کر قریبی رائس ملز کے گن مین اور دیگر ملازمین نے ڈاکوﺅں کو پکڑ لیا اور جلالپوربھٹیاں پولیس کے حوالے کردیا۔ نایاب رائس ملز کے قریب دن ساڑھے پانچ بجے کے قریب چار موٹر سائیکل سوار ڈکوﺅں نے ڈاکو ناکہ لگاکر راہگیروں کو لوٹنا شروع کیا ،دو ٹرکوں کو لوٹنے کے بعد دوموٹر سائیکلوں سوروں کو روکا نہ رکنے پر ہوائی فائرنگ کی اور ملازمین نے ڈکوﺅں کو پکڑ لیا اور تھانہ جلالپوربھٹیاں کی پولیس جو فوری موقع پر پہنچ گئی تھی کے حوالے کردیاجبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ڈاکو پکڑ لئے