گجرات جلسے میں کتنے افراد شریک تھے

گجرات (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے مطابق گجرات کے جلسہ میں ایک لاکھ افراد نے شرکت کی جبکہ محکمہ داخلہ کے مطابق 45 ہزار افراد اور سکیورٹی ادارے کے مطابق 40 ہزار افراد شریک ہوئے پولیس کا کہنا ہے کہ 25 ہزار افراد نے شرکت کی۔