کوئٹہ: پولیس کا ایڈیشنل سیشن جج پر تشدد، ہسپتال داخل، بلوچستان بار آج ہڑتال کرے گی

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) پرنس روڈ کوئٹہ پر پولیس نے ایڈیشنل سیشن جج لورالائی ارباب ریاض پر تشدد کیا۔ ارباب ریاض کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے بتایا کہ پولیس نے گاڑی سے نکال کر تشدد کیا۔ تشدد کےخلاف بلوچستان بار ایسوسی ایشن آج عدالتی ہڑتال کرے گی۔