پنجگور: ایف سی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ، فائرنگ، بچی جاں بحق 2 اہلکاروں سمیت 3 زخمی

پنجگور (آن لائن) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایف سی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ اور فائرنگ میں ایک بچی جاں بحق اور ایک 8 سالہ اور دو ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔ ایف سی کی جوابی فائرنگ سے حملہ آوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ شدید فائرنگ اور دھماکوں سے پورا شہر علاقہ لرز اٹھا، بازار بند ہوگئے اور ٹریفک معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم مسلح افراد نے نامعلوم سمیت سے ایف سی کیمپ پر 3 راکٹ داغے جو کیمپ کے اندار گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں دو اہلکار زاہد اور مہراب شدید زخمی ہو گئے۔ اسی دوران شدید فائرنگ بھی کی گئی جس سے قریبی علاقے شاہو قلندر میں گھر کے صحن میں کھیلتی بچی خان دم توڑ گئی جبکہ 8 سالہ عمران گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ ایف سی کے زخمی اہلکاروں کو ایف سی کیمپ کے ہسپتال میںطبی امداد دی جا رہی ہے۔ ایف سی کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ کے بعد ایف سی نے پورے علاقے کا ناکہ بندی کردی گئی اور تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
راکٹ حملہ