ٹھٹھہ: بھارتی فورسز نے پاکستانی سمندری حدود کی بھی خلاف ورزی شروع کر دی

ٹھٹھہ (آئی این پی) بھارتی سکیورٹی فورسز نے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے سرگرمیاں شروع کر دیں۔ پاکستان میرین ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سکیورٹی سخت احکامات جاری کر کے پاکستانی ماہی گیروں مچھلی کا شکار کرنے سے روکدیا۔ جمعہ کو بھارتی سکیورٹی فورسز نے پاکستان کی سمندری حدود ٹھٹھہ کے سمندری علاقوں سر کریک اور کاجر کریک میں سرگرمیاں شروع کر دیں۔ بھارتی فورسز کی لانچیں پاکستانی مچھیروں کو گرفتار کرنے کی سر توڑ کوششیں کر رہی ہیں۔ میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ہائی الرٹ ہو گئی اور کیٹی بندر، کھارو چھان اور سر کریک اور کاجر کریک کے علاقوں میں ماہی گیروں کو مچھلی کا شکار کرنے سے روکدیا اور خبردار کیا ہے اگر کسی مشکوک لانچ کو پاکستانی سمندری حدود میں دیکھیں تو فوری طور پر اطلاع دی جائے۔