ملکہ الزبتھ بھی سوشل میڈیا پر آ گئیں، ٹوئٹر پر پہلا پیغام

ملکہ الزبتھ بھی سوشل میڈیا پر آ گئیں، ٹوئٹر پر پہلا پیغام

لندن (رائٹرز) برطانوی ملکہ الزبتھ نے سوشل میڈیا میں قدم رکھتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنا افتتاحی مسیج بھیج دیا ہے۔ 88سالہ ملکہ نے لندن کے سائنس میوزیم کی نئی گیلری کے افتتاح کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ سائنس میوزیم میں آج انفارمیشن ایج نمائش کا آغاز کرنا ایک خوشی کا موقع ہے مجھے امید ہے لوگ اس نمائش میں آکر لطف اندوز ہونگے۔ انکا پیغام 45منٹ میں 4ہزار سے زائد مرتبہ ری ٹویٹ کیا گیا۔