محرم کی آمد، خیبر پی کے میں غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد

پشاور (آئی این پی) خیبرپی کے حکومت کی طرف سے محرم الحرام میں امن وامان قائم رکھنے سے متعلق لائحہ عمل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت محرم الحرام کی آمد پر 6 نومبر تک صوبے میں غیرملکی افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور غیر ملکیوں کا طے شدہ شیڈول منسوخ کر دیا گیا ہے۔