لالہ موسیٰ : تحریک انصاف کے جلسہ میں شرکت کیلئے جانے والے 3 دوست بس کی ٹکر سے جاں بحق

لالہ موسیٰ (نامہ نگار) پی ٹی آئی کے جلسہ میں شرکت کیلئے جانیوالے 3 دوست تیز رفتار بس کی زد میں آکر جاں بحق،1 زخمی ہو گیا، طاہر بٹ اپنے تین دیگر ساتھیوں سمیت عمران کے جلسہ گجرات میں شرکت کی غرض سے موٹرسائیکل پر سوار ہوکرجا رہے تھے جلیانی کے قریب بس نے ٹکرماردی جسکے نتیجہ میں طاہر بٹ  اسکے  دو ساتھی، جن کی شناخت نہیں ہو سکی موقع پرجاں بحق جبکہ ایک ساتھی شکیل احمد ولد احمد خاں سکنہ جانی چک زخمی ہوگیا۔