عمران 30 نومبر کے شوشے سے عوام کو گمراہ نہ کریں: پرویز رشید

عمران 30 نومبر کے شوشے سے عوام کو گمراہ نہ کریں: پرویز رشید

لاہور+اسلام آباد(خصوصی رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان دھرنوں پر اربوں روپے لٹانے کی بجائے آئی ڈی پیز پر خرچ کریں۔ 14 اگست سے جاری دھرنوں کے نتائج عوام نے دیکھ لئے، عمران خان عوام کے مینڈیٹ کو نہیں چرا سکتے، عمران ملکی معیشت کو مزید نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔ ایسی جماعت اقتدار میں آئی تو پاکستان کو عقوبت خانے میں بدل دے گی۔ عمران بھی طاہر القادری کی طرح دھرنا ختم کریں اور مثبت سیاست کریں۔ 30 نومبر کے نئے شوشے سے عوام کو گمراہ نہ کیا جائے۔ دریں اثناءحکومت پنجاب کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ دیگر شہروں کی طرح اہل گجرات نے بھی تحریک انصاف کی کال کو مسترد کردیا۔ شہریوں نے جلسے میں شرکت نہ کرکے اپنا فیصلہ دے دیا ہے کہ اب شام کے ورائٹی شو جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ قوم دھرنے نہیں مسائل کا حل چاہتی ہے جبکہ عمران اپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لئے عوام کا وقت ضائع کررہے ہیں۔ سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ ایک صوبے کی حالت نہ بدلنے والے کیا نیا پاکستان بنائیں گے؟ عمران خان کو چاہئے کہ وہ جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے ثبوت سامنے لائیں۔ زعیم حسین قادری نے کہا کہ شیخ رشید عمران خان کی کشتی کو بھی لے کر ڈوبیں گے۔ شیخ رشید کو بتانا چاہئے کہ وہ اور کتنی بار ”عبداللہ دیوانے“ کا کردار ادا کریں گے؟ دریں اثناءعابد شیر علی نے کہا عمران خان کنٹےنر مےں نےا پاکستان بنائےںہم کام کر کے حقےقی پاکستان بنائےنگے، چھوٹے ڈےم بنانے والے، انصاف، تعلےم اور صحت کے دعوے کرنے والے کہاں گئے عمران خان ہمےشہ تھرڈ امپائر کے اشاروں پر ناچتے ہےں جبکہ نواز شرےف کا تھرڈ امپائر عوام ہےںتبدےلی خان کو کنٹےنر مےں بند کردےنگے۔ وہ مدےن واپڈا سب ڈوےژن کے افتتاحی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔