عمران بھی طاہر القادری کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دھرنا ختم کردیں: مشاہد اللہ

عمران بھی طاہر القادری کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دھرنا ختم کردیں: مشاہد اللہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان بھی طاہرالقادری کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دھرنا ختم کردیں۔ پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے اُن کا مقابلہ قومی اتحاد اور یگانگت پیدا کر کے ہی کیا جا سکتا ہے۔ ملک مزید محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔محرم میں سیاسی، مذہبی قوتوں کو متحد ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانا ہونگے۔ عمران خان جو پیسہ دھرنوں اور جلسوں پر خرچ کر رہے ہیں وہی پیسہ خیبر پی کے میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں لگائیں، پھر دیکھیں تبدیلی کتنی تیزی سے آتی ہے اور یہ تبدیلی دیر پا اور پائیدار ہوگی۔ انہوں نے کہا پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔