سانگھڑ: قرض کی عدم ادائیگی پر 7سالہ بچی کا نکاح 55سال کے شخص سے کر دیا گیا، والد اور دولہا گرفتار

سانگھڑ (نوائے وقت رپورٹ) سانگھڑ کے نواحی گاﺅں پیر بخش ملاح میں قرض کی ادائیگی میں ناکامی پر سات سالہ بچی کا نکاح 55سالہ شخص سے کر دیا گیا۔ پولیس نے چھاپہ مارا کر بچی کو بازیاب کرا لیا جبکہ کمسن دلہن کے والد اور دولہا خیر محمد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ نکاح پڑھانے والے نکاح خواں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔