تھر میں قحط سے مزید 2 بچے دم توڑ گئے

تھر پارکر (ثناءنیوز) سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت کا شکار دو بچے دم توڑ گئے جبکہ رواں ماہ میں قحط سالی اور خوراک کی کمی سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 20 ہو گئی۔ درجنوں زیرعلاج ہیں۔ کنویں خشک، فلٹریشن پلانٹ اور ٹیوب ویل بند اور لوگ پانی کی بوند، بوند کو ترس رہے ہیں۔