آپریشن خیبر ون، سکیورٹی فورسز نے 8 دنوں میں 60 دہشت گردوں کو ہلاک کیا

 خیبر ایجنسی (این این آئی) خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی آٹھ دنوں کی کارروائی میں 60 دہشت گرد ہلاک اور 25 سے زائد زحمی ہوگئے،100 سے زائد دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیئے جن میں اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ اور تیراہ میں دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا خیبر ون آپریشن جاری ہے ¾آٹھ دن کی کارروائی میں 60 شدت پسند ہلاک اور25 سے زائد زحمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں کالعدم لشکراسلام کے سربراہ منگل باغ کا بیٹا اسرافیل اور اہم کمانڈر حنیف بھی شامل ہے۔ سو سے زائد دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیئے جن میں اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔