طاقتور شخص کا دانتوں سے بھاری بھرکم بس کھینچنے کا مظاہرہ
دبئی ( نیٹ نیوز) اس طاقتور شخص کو دیکھ لیں جو اپنے دانتوں سے دیو ہیکل بس کھینچنے کا حیرت انگیز مظاہر ہ کر رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے حسین شمشون العرب نامی روسی شخص نے اپنے فولادی دانتوں سے ٹنوں وزنی دیو ہیکل بس کو کئی فٹ تک یوں کھینچا کہ وہاں موجود افراد بھی اسکی طاقت و مہارت کی داد دینے پر مجبور ہو گئے۔