مائیکل جیکسن سے مماثلت رکھنے والا قدیم ”مصری مجسمہ “
قاہرہ (نیٹ نیوز) اداکاروں کا ہم شکل ہونا تو عام بات ہے لیکن اگر ان سے مشابہت رکھنے والے افراد کی موجودگی صدیوں پہلے پائی گئی ہو تو یقیناً یہ ایک حیرت انگیز بات ہے۔ شکاگو کے فیلڈ میوزیم میں نصب ایک قدیم مصری مجسمے کی شکل آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن سے مماثل ہے۔