ہیپاٹائٹس کی غیر معیاری ادویات کا کیس: سابق ڈی جی ہیلتھ خیبر پی کے کی درخواست ضمانت مسترد‘ کمرہ عدالت سے گرفتار

پشاور (نوائے وقت نیوز) پشاور ہائیکورٹ میں ہیپاٹائٹس سی کی غیر معیاری دوا¶ں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق ڈی جی محکمہ صحت خیبر پی کے کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ سابق ڈی جی محکمہ صحت محمد علی چوہان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ہیپاٹائٹس سی کنٹرول پروگرام اور سٹور کیپر کی درخواست ضمانت بھی خارج کر دی گئی۔ محکمہ صحت کے اہلکاروں پر غیر معیاری ادویات کی فراہمی میں کرپشن کا الزام ہے۔