گوجرانوالہ: 13 سالہ لڑکی 48 سالہ دولہا کو دیکھ کر بیہوش، پولیس نے دولہے کو گرفتار کر لیا

گوجرانوالہ: 13 سالہ لڑکی 48 سالہ دولہا کو دیکھ کر بیہوش، پولیس نے دولہے کو گرفتار کر لیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ میں13 سالہ نابالغ لڑکی سے شادی کیلئے بارات لیکر آنے والے باریش دولہے کو دیکھ کر دلہن بے ہو ش ہو گئی ،اہل علاقہ کے احتجاج پر پولیس نے دولہے کو بھائی اور رشتے کروانے والی خاتون سمیت حراست میں لے لیا۔ تفصےلات کے مطابق گکھڑ پیر عبداللہ شاہ کے رہائشی محنت کش ارشد اقبال نے غربت کے باعث اپنی تیرہ سالہ بیٹی نیہا کا رشتہ نارووال کے رہائشی 48 سالہ لیاقت سے طے کر رکھا تھا جو بارات لیکر اپنے پو تے اور دیگر رشتے داروں کے ہمراہ دلہن لینے کیلئے سسرالی گھر پہنچا جسے دیکھتے ہی دلہن نیہا بے ہو ش ہو گئی جبکہ لڑکی کے بھا ئی گلزار نے بھی بڑی عمر کے دولہے کو دیکھ کر اپنی بہن کا نکاح پڑھوانے سے انکار کر دیا جس پر باراتیوں اور لڑکی کے بھائی کے درمیان تو تکرار شروع ہو گئی، اطلاع ملنے پر پولیس بھی مو قع پر پہنچ گئی اور دولہے لیاقت اسکے بھائی مبشر اور رشتہ کروانے والی خاتون فضیلت کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔