پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں:ناہید خان

پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں:ناہید خان

 اوکاڑہ(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما ناہید خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ہائی جیک کرنے والوں نے اس سطح پر پہنچا دیا ہے جو کام آمر اور مخالفین ایک دہائی سے نہ کرسکے وہ کام پانچ برسوں میں ہائی جیکروں نے کر دکھایا اس کے باوجود پیپلز پارٹی ایک حقیقت ہے جسے ختم کرنے کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ جب تک مجھ جیسے مخلص کارکن موجود ہیں پیپلز پارٹی کو ختم نہیں کیاجاسکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سینٹر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناہید خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دیرینہ اور نظریاتی کارکنوں کو اپنے شہیدوں کی پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے نئے سرے سے بھرپور ہیں جن میں شہید بینظیر کے وژن کی جھلک نظر آرہی ہے بلاول بھٹو کو بہت جلد پارٹی کی کمان سنبھال کر اپنی شہید والدہ کے وژن کو آگے بڑھاناچاہئے کارکنوں کو متحد کرکے پارٹی کا کھویا ہوا مقام واپس دلاناچاہئے۔