مسلم لیگ ن چیلنجز کے باوجود عوام کو ہر ممکن ریلیف دے گی: افضل کھوکھر

مسلم لیگ ن چیلنجز کے باوجود عوام کو ہر ممکن ریلیف دے گی: افضل کھوکھر

رائے ونڈ، مانگا منڈی (نامہ نگاران) مسلم لیگ کی حکومت کو شروع میں ہی کئی چیلنجز کا سامنا ہے مگر مسلم لیگی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن کوشش کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے یو سی 125 کے مسلم لیگی رہنما مستنصر باللہ بٹ کی طرف سے میاں شہباز شریف کے وزیراعلیٰ پنجاب نامزد ہونے کی خوشی میں تاجروں اور مسلم لیگی کارکنوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عشائیہ میں میڈیکل ایسوسی ایشن، کلاتھ مرچنٹ، جنرل سٹور ایسوسی ایشن، کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن، موبائل ایسوسی ایشن کے ارکان کے علاوہ کثیر تعداد میں مسلم لیگی کارکنوں نے شرکت کی۔ دریں اثناءمرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں مبشر حسین اور جنرل سیکرٹری بابرعلی مونگا نے اپنے سینکڑوں تاجر ساتھیوں سمیت ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر ایک بار پھر مسلم لیگ(ن) کی بھرپور حمائت کا اعلان کردیا ،نومنتخب ممبر قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر کا مین بازار میں تاریخی استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کو ساتھ لیکر چلیں گے ، پہلے مرحلہ میں بلدیہ کے دکانداروں کی لیز کی مدت بڑھائی جارہی ہے جبکہ ماڈل بازار میں متاثرین کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار فراہم کیا جائے گا، مسلم لیگی رہنماءحاجی محمد اعظم خاں، حاجی محمد عباس ملک، میاں عبدالغفار، رانا پرویز ارشد ، رفیق زرگر، رفاقت زرگر، باﺅ رشید، حبیب اللہ خاں، حاجی محمد اکبر انصاری، عارف گوگا، ڈاکٹر محمد طفیل چغتائی، ڈاکٹر نعیم چغتائی، منصور بھٹی، اسرار خاں، ندیم پرنس، کاظم خاں، چودھری اکرم بھولا، سلیم پہلوان، باﺅ مبین اکرم، کیپٹن منیر احمد اور شیخ ایوب سمیت سینکڑوں تاجر بھی موجود تھے۔