فون پر شروع ہونیوالی لوسٹوری کا انجام لڑکے کے خراب گھریلو حالات دیکھ کر لڑکی نے نائب محرر سے شادی رچالی

فون پر شروع ہونیوالی لوسٹوری کا انجام لڑکے کے خراب گھریلو حالات دیکھ کر لڑکی نے نائب محرر سے شادی رچالی

لیہ (نیٹ نیوز) پسند کی شادی کے لئے لاہور سے بھاگ کر لیہ آنیوالی دسویں کلاس کی طالبہ نے عاشق کو چھوڑ کر تھانہ سٹی کے نائب محرر سے بیاہ رچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی 18 سالہ ماریہ رباب اور لیہ کے رہائشی مجید کے درمیان ٹیلی فون پر لو سٹوری شروع ہوئی ماریہ گھر سے بھاگ کر جب لیہ آئی اور مجید کے گھریلو حالات دیکھے تو جھگڑا ہو گیا۔ پولیس نے آوارگی کے جرم میں لڑکے کو گرفتار کر لیا جبکہ لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ پولیس کارروائی کے دوران تھانہ سٹی کے نائب محرر اور لڑکی نے ایک دوسرے کو پسند کر لیا اور عدالت میں شادی کر لی جبکہ ناکام عاشق کو رہا کر دیا گیا۔