شاہدرہ میں نوجوان پراسرار طور پر ہلاک، پولیس کا قتل یا خودکشی کا شبہ

فیروزوالا (نامہ نگار) شاہدرہ میں نوجوان پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ خودکشی یا قتل کے شبہ میں پولیس نے متوفی فخر عباس کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی۔ بتایا گیا ہے کہ ماموں کانجن کا رہائشی 35 سالہ فخر عباس نے 2 شادیاں کر رکھی تھی اور دونوں بیویوں کے ہمراہ 25 نمبر سٹاپ قاسم پارک میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔ کام کاج نہ ہونے کے باعث اکثر گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا پولیس کے مطابق رات گئے اس کی دوسری بیوی عالیہ بی بی نے اس سے سگریٹ پینے کے لئے مانگا تو دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی اور عالیہ کمرہ سے باہر چلی گئی اس دوران فخر عباس نے دروازے کو کنڈی لگا کر پنکھے سے پھندہ لے لیا۔ شور سن کر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے دروازہ توڑ کر دیکھا تو پنکھے سے نعش لٹک رہی تھی۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانہ جمع کروا دیا ہے۔ مختلف پہلوﺅں ........ تحقیقات کی جا رہی ہے۔