راجن پور کے علاقہ گلووالی میں 8 سالہ لڑکی کی شادی 10سالہ لڑکے سے کر دی گئی نکاح خوان سمیت 4 افراد گرفتار

راجن پور (نوائے وقت نیوز) علاقہ گلووالی میں 8 سال کے لڑکے کی شادی 10سال کی لڑکی سے کردی گئی۔ تقریب ولیمہ سے نکاح خواں سمیت 4افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق 8 سال کے محمد احمد کا نکاح 10 سال کی شہناز سے 2 سال قبل پڑھایا گیا تھا۔ نکاح کے وقت دلہا کی عمر 6سال اور دلہن کی 8 سال تھی۔ رخصتی کے وقت پولیس نے کارروائی کی۔ دلہا دلہن موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔