رائے ونڈ: پی پی 161 کے ضمنی انتخاب کیلئے چودھری عبدالغفور کو ٹکٹ دیا جائے، میو برادری کی شہباز شریف سے اپیل

رائے ونڈ (نامہ نگار) صدر میو عوامی اتحاد آصف خاں میو،صدرپنجاب جاوید عبداللہ ،صدر یوتھ ونگ پنجاب سردار ابراہیم شاہین خاں میواور میو لیگی رہنماﺅں سرور جٹ اور چودھری سلیم گورائیہ نے قائد مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف اور خادم پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ رائے ونڈ کے صوبائی حلقہ پی پی 161 میں ضمنی الیکشن ہونے کی صورت میں میواتی برادری کے قابل فخر سپوت سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور کو ٹکٹ دیا جائے۔ چودھری عبدالغفور کے قائدین سے خلوص پر شک کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔