خیبر ایجنسی: نیٹوکنٹینر پر فائرنگ، ڈرائیور اور کنڈکٹر جاں بحق، راہ گیر زخمی

خیبر ایجنسی (آن لائن) خیبر ایجنسی کے علاقے شاہ گئی میں نیٹو کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، خاصہ دار فورس کے مطابق نیٹو کنٹینر افغانستان سے نیٹو افواج کا سامان پاکستان آرہا تھا کہ خیبر ایجنسی کے علاقے شاہ گئی میں نامعلوم افراد نے کنٹینر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور، کنڈیکٹر شامل ہیں اور ایک راہ گیر زخمی ہوا ہے۔ زخمی راہ گیر کو فوری طوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔