ایمن آباد: زیور چوری کے الزام پر خاتون نے 2 بیٹیوں سمیت تیزاب پی لیا

ایمن آباد (نامہ نگار) نواحی گاﺅں خاپنیارا کے قیصر کی بیگم نیلم اور اس کی دو بیٹیوں نے تیزاب پی لیا جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچا کر طبی امداد فراہم کی گئی۔ غصہ میں نیلم اور اس کی دو بیٹیوں فائزہ اور زینب بی بی نے گھر میں پڑا برتن دھونے والا تیزاب پی لیا جس سے ان کی حالت غیر ہو گئی۔ انہیں فوراً مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔