انتخابات میں دھاندلیوں کی نادرا سے پڑتال کروائی جائے: منظور وٹو

انتخابات میں دھاندلیوں کی نادرا سے پڑتال کروائی جائے: منظور وٹو

ساہیوال (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہونے والی دھاندلیوں سے متعلق نادرا کے ذریعے پڑتال کروائی جائے اور جہاں جہاں دھاندلی ثابت ہو جائے ان حلقوں میں انتخابات دوبارہ کروائیں جائیں۔ وہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی ضلع ساہیوال کے صدر محمد ذکی چوہدری کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ساہیوال ڈویژن کے میڈیا کوارڈینیٹر سید محمد علی بخاری ،سٹی صدت علی نواز بھٹی ،تحصیل صدر عبد الرﺅف ڈیہڑھ ،سابق ناظم پیر ظفر شاہ کھگہ ،پیر عجم شاہ کھگہ اور دیگر کارکن بھی موجود تھے۔