آزاد کشمیر کو پاکستان سے ملانے والی شاہراہ تین روز سے بند، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

مظفرآباد(اے پی اے)آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد کو پاکستان سے ملانے والی مرکزی شاہرہ کوہالہ کے مقام سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آج تیسرے روز بھی بند ہے جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔مظفرآبادراولپنڈی مرکزی شاہرہ کوہالہ کے مقام پر لینڈسلائیڈنگ کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے تیسرے روز بھی بند رہی۔شاہرہ کی بندش کی وجہ سے دونوں اطراف مال بردار اور مسافر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔