امریکی سائنسدان نے محلول کی شکل میں صحت بخش ناشتہ تیار کرلیا
کیلیفورنیا: امریکی سائنسدان نے ایک نئی قسم کا متوازن اور صحت بخش ’’تیار ناشتہ‘‘ ایجاد کیا ہے جو کسی پلیٹ یا ڈش میں نہیں بلکہ بوتل میں بند ہوتا ہے اور جسے آسانی سے پیا جاسکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غذائی ٹیکنالوجی کے ماہر امریکی سائنسدان ڈاکٹر راب رائن ہارٹ نے اپنی اس اختراع کو رائن ہارٹ نے ’’سوئے لینٹ‘‘ (Soylent) کا نام دیا ہے۔ ایک چھوٹی سی بوتل میں بند اس ناشتے میں وہ تمام غذائی اجزاء شامل ہیں جو صبح سے لے کر دوپہر تک ہمارے جسم کو درکار ہوتے ہیں۔ڈاکٹر راب رائن ہارٹ اس قبل یہی ناشتہ پاؤڈر کی شکل میں پیش کرچکے ہیں جب کہ حالیہ چند مہینوں میں رائن ہارٹ نے سوئے لینٹ میں کافی کا اضافہ کرکے اسے ’’کافیسٹ‘‘ (Coffiest) کے نام سے بھی متعارف کروایا ہے۔ اس سلسلے کی تازہ ترین کڑی ’’سوئے لینٹ بار‘‘ ہے جو کسی چاکلیٹ کی طرح دکھائی دیتی ہے لیکن وہ اپنے ا?پ میں بھرپور ناشتہ ہے۔سوئے لینٹ کی تمام مصنوعات میں فی خوراک 250 سے لے کر 500 کلو کیلوریز تک ہوتی ہیں۔