ملکہ برطانیہ صرف اتوار کو اپنے پرس میں پیسے کیوں رکھتی ہیں؟
لندن(نیٹ نیوز) ملکہ برطانیہ ہفتے میں صرف ایک ہی دن اپنے پرس میں پیسے کیوں رکھتی ہیں؟ برطانوی میڈیا نے کھوج لگالیا۔ ملکہ برطانیہ پورے ہفتے میں صرف اتوار کے روز ہی اپنے پر س میں پیسے رکھتی ہیں۔ ملکہ برطانیہ یہ پیسے پرس میں رکھ کر چرچ جاتی ہیں اور سروس کے اختتام پر ان پیسوں کو چندے کے باکس میں ڈال دیتی ہیں۔