بھارت: ہاتھی نے فٹبال کھیلتے ہوئے سڑک بلاک کر دی
نئی دہلی (نیٹ نیوز) یوں تو آپ نے اکثر افراد کو اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر دھرنا دیتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن یہاں تو جانور بھی دھرنا دینے لگے ہیں۔ بھارتی ریاست آسام میں ایک ہاتھی نے سڑک بلاک کر دی اور سڑک پر پڑے پلاسٹک کے پائپ سے فٹبال کھیلنے لگا جس کے باعث ٹریفک کی روانی تقریباََ 20منٹ تک معطل رہی۔